Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

بابراعظم بھی عمران خان کی طرح اٹیکنگ کپتان بننے کے خواہشمند

شائع 18 مئ 2020 12:54pm

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی عمران خان کی طرح اٹیکنگ کپتان بننے کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بہت سی چیزیں اور قوانین تبدیل ہوں گے جن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا مشکل ہوگا۔

ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنہ کئے جانے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ٹیم کی قیادت بیٹنگ پربوجھ نہیں بنے گی۔

بابراعظم نے امید ظاہر کی کہ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ وقت پر ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div